2020 ترسیلات کی آمد میں اضافہ روپے کی قدر مستحکم رہی

رواں سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم ترین سطح 169 اور زیادہ سے زیادہ قیمت 155روپے ریکارڈکی گئی

حوالہ ہنڈ ی کے ذریعے رقوم پاکستان بھجوانے کے رجحان میں نمایاں کمی آئی،چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

سال 2020 میں روپے کی قدر اتار چڑہاؤ کا شکار رہی اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات کے لیے بینکنگ چینل کو استعمال کرنے کے اقدامات اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے سختی سے نفاذ کی وجہ سے ترسیلات کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس سے روپے کی قدر میں استحکام رہا۔

سال2020کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم ترین سطح 169روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 155روپے ریکارڈ کی گئی، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر پراچہ کے مطابق سال 2020کے دوران زرمبادلہ کی منڈیوں میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جنوری 2020میں روپے کی قیمت 155روپے تھی جو سال کے دوران بڑھ کر 169روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔


انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے بروقت اور درست فیصلوں کے اثرات گزشتہ تین سے چار ماہ میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور روپے کی قدر میں استحکام پیدا ہوگیا ، سال کے تیسرے مہینے میں کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہوگئی اور بیرونی منڈیاں بند ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ بھی کمی کا شکار رہی جس کی وجہ سے روپے کی قدر 169روپے کی سطح تک گرگئی۔

 
Load Next Story