افغان فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

یوسف راشد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، افغان میڈیا

یوسف راشد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، افغان میڈیا

افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج ہونے والے دوسرے افسوسناک واقعے میں افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے افغانستان کے فیر اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صبح کے وقت دفتر جارہے تھے۔




یوسف راشد کے بھائی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن یوسف راشد جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کے ڈرائیور کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم کسی گروپ کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے یوسف راشد افغانستان کے مشہور سماجی کارکن تھے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
Load Next Story