کورونا وائرس براعظم انٹارٹیکا تک بھی پہنچ گیا
انٹارٹیکا اب تک واحد براعظم تھا جہاں کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا
LUXEMBOURG:
کورونا کی وباء براعظم انٹارٹیکا تک پہنچ گئی ہے جہاں چلی کے تحقیقاتی سینٹر میں 26 فوجی اہلکاروں سمیت 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس انتہائی تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، بالخصوص کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے اور بڑی بڑی معیشتوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، تیزی سے پھیلتے وائرس نے وباء سے پاک براعظم انٹارٹیکا میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں۔
لاطینی امریکا کے ملک چلی کی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹارٹیکا میں واقع ان کے تحقیقاتی مرکز میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، چلی کے تحقیقاتی مرکز میں 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 26 اہلکار اور 10 دیگر عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔
چلی کے فوجی حکام کے مطابق کووڈ کیسز سامنے آنے کے بعد تمام متاثرہ افراد کو چلی میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان افراد کی حالت مستحکم ہے جب کہ براعظم انٹارٹیکا میں واقع دیگر تحقیقی مراکز میں کام روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹارٹیکا اب تک واحد براعظم تھا جہاں کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا جب کہ وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 7 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔