سیکیورٹی فورسز کے آواران میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید
آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سلک کور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں حوالدار شعیب شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ منگل کو بھی سیکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔