کے پی کے میں مزید ایک کروڑ40 لاکھ آبادی کوصحت سہولت پروگرام میں شامل کرنے کی تیاری مکمل
یکم جنوری سے ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوگا
خیبرپختونخوا حکومت نے نئے سال کے آغازپرصوبے کی مزید ایک کروڑ40 لاکھ آبادی کوصحت سہولت پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی تیاری مکمل کرلی ہے۔
یکم جنوری سے ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اورپشاورمیں پروگرام کا باضابطہ آغازہوگا۔ صوبائی وزیرصحت سلیم تیمورجھگڑا کے مطابق زون 2 ہزارہ ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران اسپتالوں میں داخلے کی مجموعی شرح میں 153 فیصد اضافہ ہوا۔
اس زون میں صحت سہولت پروگرام کے تحت نومبرمیں مفت علاج کی فراہمی کا آغاز کیا گیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ یکم سے 10 دسمبر کے دوران ایبٹ آباد میں ہاسپٹل ایڈمیشن کی شرح 200 فیصد، بٹگرام 124 اور کوہستان میں 365 فیصد بڑھی۔ وزیر صحت کے مطابق زون ون ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں اسپتال داخلے کی مجموعی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2021 کے اختتام تک صوبے کے جنوبی اضلاع میں بھی پروگرام شروع کر دیا جائے گا۔آئندہ سال31 جنوری سے کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان کے شہری صحت سہولت پروگرام میں داخل ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت صوبے کی 40 ملین آبادی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت ملے گی۔