فارنسک ڈویژن سندھ نے رواں سال گولیوں کے خول اسلحے اور گاڑیوں کے9469تجزیے کیے گئے
ف ارنسک ڈویژن سندھ نے 2010 سے لے کر رواں سال اب تک مجموعی طور پر21 ہزار 711 تجزیے کئے۔
فارنسک ڈویژن سندھ نے سال2013 تک 4 سال کے دوران کیے جانے والے تجزیوں کی رپورٹ جاری کردی۔
سال 2010 سے لے کر رواں سال اب تک مجموعی طور پر21 ہزار 711 تجزیے کیے گئے، رواں سال دہشت گردی، گھات لگا کر قتل کرنے اور دیگر سنگین واقعات کے جائے وقوع سے پولیس کو ملنے والی گولیوں کے خولوں اور اسلحے سے متعلق 8513 تجزیے کیے گئے جبکہ فنگر پرنٹس، مشکوک دستاویزات، گاڑیوں اور ڈیجیٹل فارنسک کے تحت 956 تجزیے کیے گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژن سندھ نے سال2013 تک 4 سالوں کے دوران کیے جانے والے تجزیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2010 میں آپریشنل اور تفتیشی پولیس کی جانب سے فارنسک ڈویژن سندھ کو 3038 کیسز تجزیے کیلیے بھیجے گئے جن میں گولیوں کے خولوں اور اسلحہ سے متعلق2227، فنگر پرنٹس کے184، مشکوک دستاویزات کے 184اور گاڑیوں کی اصل رجسٹریشن اور انجن نمبروں کی جانچ کے لیے 356 کیمیکل تجزیے کیے گئے جبکہ سال2011 میں مجموعی طور پر3192 تجزیے کیے گئے ۔
جن میں جائے وقوع سے ملنے والی گولیوں کے خولوں اور اسلحہ سے متعلق2549، فنگر پرنٹس کے175، مشکوک دستاویزات کے 175 اور گاڑیوں کے اصل رجسٹریشن اور انجن نمبروں کی جانچ کے لیے293 کیمیکل تجزیے کیے گیے، سال2012 میں6014تجزیے گئے ۔جن میں گولیوں کے خولوں اور اسلحہ سے متعلق5203، فنگر پرنٹس کے243، مشکوک دستاویزات کے243 اور گاڑیوں کے اصل رجسٹریشن اور انجن نمبروں کی جانچ کے لیے323 کیمیکل تجزیے کیے گئے جبکہ ڈیجیٹل فارنسک کے تحت 2 تجزیے کیے گئے ۔