بلوچ کالونی میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

پولیس نے مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
بلوچ کالونی پولیس نے چھ سالہ بچی سے مبینہ طورپر زیادتی کے الزام میں سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی خاتون نے رپورٹ درج کرائی کہ پڑوسی نے بتایا ہے کہ ان کی 6 سالہ بیٹی کو سرفراز نامی شخص نے زیادتی کا نشانا بنایا ہے، واقعہ کی اطلاع 15 پر پولیس کو دی گئی جس پر ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق بچی اور ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے یا نہیں تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
Load Next Story