کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس غائب بحران شدید ہوگیا

شہری ایل پی جی سلنڈرزاستعمال کرنے پر مجبور، معمولات زندگی بری طرح متاثر

شہری ایل پی جی سلنڈرزاستعمال کرنے پر مجبور،معمولات زندگی بری طرح متاثر ۔فوٹو:فائل

کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا جب کہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والی غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس کی قلت کا بحران پیدا ہوگیا تھا گھریلو صارفین کو بھی گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب ہے، شہری ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔


سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتی انجمنوں کو ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ برآمدی یونٹس کے علاوہ تمام کیپٹیو پاور صنعتیں گیس کا استعمال بالکل نہ کریں۔

اجلاس میں ایس ایس جی سی حکام نے واضح کیا کہ گیس کی قلت کے باعث تمام سی این جی اسٹیشن ایک ماہ کے لیے بند کرنا پڑیں گے اور جنوری کے آخر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہوگی جس پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے احتجاج کیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام ہفتہ میں تین سے چار روز سی این جی کھولنے پر آمادہ ہوگئے۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز مالکان تعاون کریں یہ صورتحال تین ہفتے تک رہیگی جس کے بعد جنوری کے آخر سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹے جاری رہیگی۔
Load Next Story