سدرن پنجاب نے سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا
آخری راؤنڈ کے اختتام پرسدرن اور سندھ کی ٹیمیں اپنے 4،4 میچز جیتنے میں سرخرو ہوئیں۔
سدرن پنجاب نے سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا جب کہ سندھ کی ٹیم پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود کم رن ریٹ کی وجہ سے خالی ہاتھ رہ گئی۔
ایونٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو9 وکٹ سے مات دی، سندھ نے ناردرن کو93 رنز سے زیر کیا،سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 8 وکٹ سے قابو کیا، سندھ کے فراز علی 119 اور سدرن پنجاب کے مختار احمد 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آخری راؤنڈ کے اختتام پرسدرن اور سندھ کی ٹیمیں اپنے 4،4 میچز جیتنے میں سرخرو ہوئیں، دونوں کو ایک ایک بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،تاہم سدرن کی ٹیم نے1.016 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،سندھ کی ٹیم کو 0.683 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔
کے پی تیسرے، بلوچستان چوتھے، سینٹرل پنجاب پانچویں اور نادرن کی ٹیم چھٹے اور آخری نمبر پر رہی۔