افغانستان میں انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل
افغان وزارت داخلہ نے فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔
افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
افغانستان کے وزارت داخلہ نے انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنٹس یونٹ نے اس حملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز ہی افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے سربراہ یوسف رشیدی کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔