پاکستان کو نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا رہے گا شعیب محمد
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بابراعظم کی عدم موجودگی سے ٹیم کی کارکردگی پر بہت فرق پڑے گا، سابق کرکٹر
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو شعیب محمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں کامیابی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہوا اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کھلاڑیوں کو تنہائی کے ماحول سے بھی نجات مل گئی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں ٹیسٹ کرکٹ یکسر مختلف ہوتی ہے، اس طرز کی کرکٹ میں ہر سیشن کو سامنے رکھ کر کھیلا جاتا ہے لہذا پاکستان کو بھی بہت سوچ سمجھ کرحکمت عملی تیار کرکے منصوبہ بندی کے تحت کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔
شعیب محمد نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اچھی طرح نہیں کھیل پاتے، یقینی طور پر ٹیسٹ سیریز میں مشکلات کا سامنا رہے گا جب کہ نیوزی لینڈ ٹیم ذہنی طور پر بہت مضبوط اور طاقتور ہے، وہ اپنی وکٹوں پر بہترین بولنگ اور عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے، خاص طور پر نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بہت بہتر ہے۔
شعیب محمد کا کہنا تھا کہ اس وقت بابراعظم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کےسپر اسٹار بیٹسمین بن چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بابراعظم کی عدم موجودگی سے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی صلاحیت 40 سے 50 فیصد تک کم ہو جائے گی اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بہت فرق پڑے گا۔