پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزجلدی وکٹیں حاصل کریں گے شاہین آفریدی
جو غلطیاں آج ہوئیں کل انہیں نہیں دہرائیں گے، شاہین شاہ
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوسرے روزجلدی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
شایین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ میں واپس آنا ہے تو کیچ لینا پڑیں گے، مانگونئی ٹیسٹ کے پہلے روزکا کھیل ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،دو وکٹیں بھی جلد حاصل ہوگئیں مگر کین ولیمسن نے بہت اچھی بیٹنگ کی، کیویز اپنی کنڈیشنزکا بہتر استعمال جانتے ہیں، ہمارے لئے تھوڑی مشکل ہے،کیچ چھوڑ کر حریف کو دباؤ میں نہیں لا سکتے، میچ میں واپسی کے لیے ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ ابھی گیند نی ہے، کوشش کریں گے کہ میچ کے دوسرے روز جلدی وکٹیں حاصل کرسکیں، جو غلطیاں آج ہوئیں کل انہیں نہیں دہرائیں گے، بیٹنگ کی طرح بولرز کی بھی پارٹنرشپ ہوتی ہے، ایسی ہی شراکت سے میزبان ٹیم پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔