مولانا فضل الرحمان نے گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی
مولانا فضل الرحمان کی جگہ جے یو آئی کا پانچ رکنی وفد جلسے میں شرکت کرے گا، مولانا راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمان گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی کال کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ آمد سے معذرت کرلی ہے، اور اب سربراہ جے یو آئی (ف) گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہونے والے جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو بےنظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت
جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانہ راشد محمود نے مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت سے معذرت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سربراہ جے یو آئی کی جگہ پارٹی کے مرکزی رہنماوں کا 5 رکنی وفد جلسے میں شرکت کرے گا، جس میں جے یو آئی ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، سراج احمد خان امروٹی، عبدالرزاق عابد لاکھو، سعود افضل ہالیجوی اور مولانا عبداللہ مہر شامل ہوں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کریں گی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی تھی۔
مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے معذرت کرلی۔