کراچیناصر کالونی میں گھر میں آگ لگ گئیایک ہی خاندان کے7 افراد جھلس گئے
اہل خانہ نے سردی سے بچنے کیلیے آگ جلائی،انگارے بستر پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،زخمیوں میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ بھی شامل
کراچی کے علاقے کورنگی ناصر کالونی میں مکان میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی ناصر کالونی میں مکان میں آگ لگنے سے جھلسنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،جن میں میاں بیوی اور بچے بھی شامل ہیں۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ناصر کالونی کی عابد چوڑی والی گلی کے مکان نمبر 1450 میں اہل خانہ نے سردی سے محفوظ رہنے کے لیے آگ جلائی ،انگارے کے بستر پر گر جانے کےباعث آگ بھڑ ک اٹھی جس سے میاں بیوی اور بچے بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ ہارون،30 سالہ شگفتہ،حسن،ماہ نور،دعا اورڈیڑھ ماہ کا بچہ حمزہ بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر معمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔