خوبصورت وادی ہنزہ تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے

شرح خواندگی دنیا میں مشہور،طلبہ غیرملکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم 

سیاحتی ادارے روٹ 16 نے الامین ماڈل اسکول کو20 کمپیوٹرز کاعطیہ دیا۔ فوٹو: فائل

خوبصورت نظاروں کی ملکہ اور حسین وادی وادی ہنزہ تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے ہے۔

وادی ہنزہ اپنی بلند شرح خواندگی کے لیے دنیا بھرمیں مشہورہے۔ مقامی اداروں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے یہاں کے بہت سے طلبہ ملکی وغیرملکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں، جدید دورکے تعلیمی معاشرے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یہاں کے اسکولوں کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے منسلک کیا جارہا ہے۔


وادی ہنزہ کے طالب علموںکوجدید دورکے تقاضوں اورٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں،ہر سال ملکی و غیر ملکی سیاح اور ٹوریسٹ کمپنیاں جو ان علاقوں میں سیاحت کی غرض سے آتی ہیں، وہ یہاں کے تعلیمی معیار کو دیکھنے اور جاننے کے لیے اسکولوں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔

مقامی سیاحتی ادارے روٹ 16 نے گوجال کے گا ؤں گلمت کے الامین ماڈل سکول کوایک تقریب میں بیس کمپیوٹرز کاعطیہ دیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے لوگوں اور ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں عطیہ سکول انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔اس کے علاوہ یہ ادارہ اس اسکول کے ضرورت مند طلبہ کو اسکالر شپ کی مد میں امداد دے رہا ہے۔مستقبل میں روٹ 16 یہاں کے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام بھی کرے گا۔
Load Next Story