’’پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا‘‘ کبھی ایسا نہیں کہا محمد عامر
اس مینجمنٹ کے تحت قومی ٹیم کیلیے نہیں کھیل سکتا، پیسر
محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ''پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا''۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پیسر کے بارے میں محمد حفیظ سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ عامر کا ذاتی فیصلہ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے،اگر کوئی پاکستان کیلیے نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا۔
سوشل میڈیا پر آل راؤنڈر کا بیان سامنے آنے پر محمد عامر نے جواب دیا کہ بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ کہا تھا کہ اس مینجمنٹ کے تحت قومی ٹیم کیلیے نہیں کھیل سکتا، آپ پاکستان کیلیے اچھا کھیل رہے ہیں اس سے لطف اندوز ہوں۔