پارسل گھر پہنچانے والے موٹر سائیکل سوار نے ڈاکووؤں کو مار بھگایا

گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار شاہد حسین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا اسلحہ چھین لیا

واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو جان بچا کر بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

گلشن اقبال میں پارسل پہنچانے کا کام کرنیوالے بہادر موٹر سائیکل سوار نے ڈکیتی کیلیے آنیوالے ڈاکوؤں کو قابو کر کے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنا کر انھیں بھاگنے پر مجبور کر دیا جب کہ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلشن اقبال میں شاہد حسین نامی موٹر سائیکل رائیڈر ایک گھر پر پارسل پہنچانے کے لیے آیا تو تعاقب میں آنے والے 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی تو اس دوران شاہد حسین نے مزاحمت کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو قابو کر کے اسلحہ چھین لیا جس کے بعد دونوں ڈاکو موقع سے جان بچا کر بھاگ گئے جبکہ ڈاکوؤں سے چھینے جانے والا اسلحہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی عمریں کم تھیں چاہتا تو ان پر فائرنگ کر سکتا تھا لیکن میں نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔

 
Load Next Story