انگلینڈ ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ بھی ہار گیا آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب

کرس راجرز اور شین واٹسن نے دوسری وکٹ پر 136 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز نے 13 چوکوں کی مدد سے 116 جب کہ شین واٹسن نے صرف 90 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے، فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کو روایتی ایشیز سیریز کے چوتھے میچ میں بھی 8 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جس کے بعد سیریز میں آسٹریلیا کی برتری 4-0 ہوگئی ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 231 رنز کے ہدف میں 30 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کو 64 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا، وارنر 25 رنز بناکرمونٹی پنیسر کے شکار بنے، کرس راجرز نے شین واٹسن کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 136 رنز جوڑے اسی دوران انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی، وہ اسٹاکس کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے، اس موقع پر مائیکل کلارک میدان میں اترے اور دونوں کھلاڑیوں نے مزید کوئی وکٹ گنوائے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔


آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز نے 13 چوکوں کی مدد سے 116 اور شین واٹسن نے صرف 90 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے مونٹی پنیسر اور بین اسٹاکس کو ایک ایک وکٹ ملی۔

واضح رہے کہ اسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کے 4 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور تمام کے تمام میچز میں فتح آسٹریلیا کو ملی ہے۔
Load Next Story