پابندیوں میں نرمی پی آئی اے کا سعودی عرب کیلیے یک طرفہ پروازوں کا اعلان

پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا مگر ہم وطنوں کی واپسی ناگزیر ہے، پی آئی اے انتظامیہ

پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا مگر ہم وطنوں کی واپسی ناگزیر ہے، پی آئی اے انتظامیہ (فوٹو : فائل)

سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے یک طرفہ فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر پیر سے پی آئی اے سعودی عرب کے لیے آپریشن شروع کردے گی۔سعودی حکام کی جانب سے صرف یک طرفہ اجازت نامے کے باوجود پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پروازیں چلائی گی، کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین نے پی آئی اے پروازیں عارضی طور پر بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا مگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر ہے، پاکستان تا سعودی عرب جانے والی پروازوں پر روانگی کے وقت کارگو لوڈ کیا جائےگا۔

سی ای او پی آئی اے نے محکموں کو ہدایات جاری ہیں کہ پرکشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں، ائر مارشل ارشد ملک کے مطابق دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔
Load Next Story