کیمرون میں کرسمس تقریبات سے واپسی پر مسافر بس کو حادثہ 37 مسافر ہلاک
بس کرسمس کی تقریبات اور تعطیلات منا کر واپس اپنے گھروں کو آنے والے مسافروں سے بھری تھی
وسطی افریقی ملک کیمرون میں مسافر بس، سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک ٹکرا گئی جس کے نتیجے 37 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس کی تقریبات سے واپس آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 37 مسافر ہلاک اور 18افراد زخمی ہوگئے۔ یہ افراد کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف گاؤں سے شہر کے مرکزی چرچ گئے تھے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت اسکول کے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔