پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ایرون سمرز

ایرون نے شعیب اختر کو آل ٹائم فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب کی بولنگ دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگا

ایرون نے شعیب اختر کو آل ٹائم فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب کی بولنگ دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگا

RIYADH:
آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

شعیب اختر اور بریٹ لی کی طرح تیز ترین بولر بننے کی خواہش رکھنے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ٹریننگ کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے اور کا موقع ملے گا۔


پاکستان ون ڈے کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل ایرون کا کہنا تھا کہ سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا، آسٹریلیا میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی اسکلز سیکھنے کی کوشش کرو، اس لیے یہاں آیا ہوں، میرا یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ میں سیکھوں اور پھرڈومیسٹک کرکٹ اور بی بی ایل میں پرفارم کرکے ٹیم میں جگہ بناوں۔

ایرون نے پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کو آل ٹائم فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب اختر کی تیز بولنگ کو دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگا۔ کوچ اظہر محمود کے مطابق ایرون سمرز میں بہت صلاحیت ہے۔اس کے پاس اسپیڈ بھی ہے اور اسکلز بھی ہیں، سدرن پنجاب کے لیے یہ اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔

‏واضح رہے ایرون سمرز پہلے آسٹریلوی ہیں جو پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلیں گے۔
Load Next Story