LPG پرمجوزہ ٹیکس ڈسٹری بیوٹرزکا شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
لیوی نافذ ہونے سے فی کلوگرام ایل پی جی 8 تا 10روپے مہنگی ہوجائے گی
PESHAWAR:
حکومت کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس کی درآمد پرمجوزہ لیوی ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے بتایاکہ لیوی نافذ ہونے سے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں یکدم 8تا 10روپے کا اضافہ ہوجائے گا کیونکہ حکومت نے ایل پی جی پالیسی مجریہ 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے ملک میں درآمد ہونے والی ایل پی جی پر 4669 روپے میٹرک ٹن لیوی عائد کرنے تجویز دی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ ملک میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی ماہانہ بنیادوں پر درآمد ہورہی ہے۔
فی الوقت ملک میں گیس کا 90لاکھ کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہے۔ ایل پی جی چونکہ ایک سستی گھریلو استعمال کی گیس ہے اور اس کی قیمت کو عوام کی دسترس میں رکھنے کے لیے حکومت کوچاہیے کہ وہ ایل پی جی پر مجوزہ لیوی ٹیکس عائد نہ کرے۔