آئی سی سی اورکیوی کرکٹ بورڈ بھی فواد عالم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
آئی سی سی کی جانب سے فواد عالم کی 2 تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی گئیں ہیں
آئی سی سی اورکیوی کرکٹ بورڈ بھی فواد عالم کے عزم و ہمت کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
ماؤنٹ مانگوئی ٹیسٹ میں مڈل آرڈربیٹسمین بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم سخت مشکل میں تھی،انہوں نے اظہر علی کے ساتھ کریز پر کچھ وقت گزاراور پھرکپتان محمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شراکت میں کیویز کو فتح کے لیے ترسایا، 269 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کے دوران396 منٹ کریز پر مزاحمت کرتے رہے۔
آئی سی سی کی جانب سے فواد عالم کی2 تصاویر سوشل میڈیا پرشیئرکی گئیں ہیں، ایک 2009 کی ہے جب انہوں نے اپنے ڈیبیو پر سنچری سکورکی تھی، دوسری مانگونئی ٹیسٹ کی ہے جس میں انہوں نے 11 برس بعد تھری فیگر اننگز کھیلی،ان تصاویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا گیا کہ کبھی ہار نہ مانی، میزبان کیوی بورڈ نے بھی سنچری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 236 گیندوں اور396 منٹ کی بیٹنگ میں بہت مہارت اور لگن دیکھنے کوملی۔