فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے ہوگئی

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم رہی ہے

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم رہی ہے: فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97436 روپے ہوگئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالربڑھ کر1880 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97436 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1320 روپے پرمستحکم رہی اورفی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے 1131 روپے 68 پیسے پرمستحکم رہی۔
Load Next Story