55 ہزار روپے کے ٹریفک چالان کی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی
سیف سٹیز کیمروں کے ذریعےفیصل ٹاون کے قریب ٹریفک وارڈنز نے پک اپ کو پکڑا
ٹریفک پولیس کو 79 چالانوں میں مطلوب پک اپ وین بالآخر پکڑی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'' 79 ای چالان '' والی نادہندہ پک اپ گاڑی پکڑوا دی۔ سیف سٹیز کیمروں کے ذریعےفیصل ٹاون کے قریب ٹریفک وارڈنز نے پک اپ کو پکڑا۔اتھارٹی کی نشاندہی پرٹریفک وراڈنز نے پک اپ کوتھانہ فیصل ٹاؤن میں بند کروا دیا۔
ترجمان کے مطابق پک اپ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزارروپے ہے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔