یخ بستہ ہوائیں تیز سردی کی لہر کا دورانیہ 7 روز بڑھنے کاامکان
چندروزمیں پارہ یک ہندسی ہو سکتا ہے،تیزسردشمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں
شہر میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق موجودہ سردی کی لہر کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت مزید ایک ہفتہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قبل یہ امکان موجود تھا کہ جمعہ سے شہر میں سردی کی لہر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔
خالد ملک کے مطابق اگلے چند روز کے دوران اس بات کا امکان موجود ہے کہ کم سے کم پارہ کمی سے یک ہندسی (سنگل ڈیجیٹ) تک پہنچ جائے تاہم سردی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے، چندروز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار متوازن اور معمول سے تیز ریکارڈ ہوسکتی ہیں، مغربی اثرات کے دوران سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا کم سے کم پارہ 9.4 اورزیادہ سے زیادہ 22.7 ڈگری رہا ، صبح کے وقت نمی کا تناسب 13 اور شام میں57 فیصد رہا،ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار38 کلومیٹر رہی،دھند کی وجہ سے صبح کے وقت حد نگاہ کم ہوکر4 کلومیٹررہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (جمعرات)کو موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے10 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔