بھارت پاکستان اور چین کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتا بھارتی دفاعی ماہر
بھارتی سیاستدان عوام کو جنگ پر اکسا رہے ہیں جو خطے کیلیے فائدہ مند نہیں، کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن سے سخت پریشانی ہو گی
سابق بھارتی پولیس افسر، دفاعی ماہر این سی استھانہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان یا چین سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔
بھارت پاکستان اور چین کے خلاف نظریاتی اوراسٹرٹیجک حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے، بھارت پاکستان یا چین سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا،یہ انکشاف سابق بھارتی پولیس افسر، دفاعی ماہر این سی استھانہ نے اپنی نئی کتاب میں کیا ہے، کتاب میں قومی سلامتی اور روایتی اسلحے کی دوڑکے حوالے سے ایٹمی جنگ کا جائزہ لیا گیا۔
کتاب میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف عسکری اہلکاروں کی میڈیا پر بیان بازی جاری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کسی بھی ملک کو فوجی لحاظ سے شکست نہیں دے سکتا، ہتھیاروں پرخطیر رقم خرچ کرنے کے بجائے بھارت اور پاکستان کو مضبوط بنا کر موجود سلامتی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
لکھا کہ انتخابی فوائد کے لئے پاکستان سے دشمنی کا ناجائز فائدہ اٹھانا بھارتی قائدین کی عادت بن چکا، بھارتی سیاست دان عوام کو جنگ کیلئے اکسا رہے ہیں جو کہ کسی طرح بھی خطے کے لئے فائدہ مند نہیں، بھارت نے 2014 سے اب تک 5 سال میں اسلحہ کی درآمد پر 14 ارب ڈالر خرچ کیے، 36 رافیل طیاروں کی نامعلوم قیمت اس میں شامل نہیں ہے،پاکستان اور چین ایٹمی ہتھیاروں والے ممالک ہیں،ان کو میدان جنگ میں فیصلہ کن شکست نہیں دی جا سکتی۔
کتاب میں مزید کہا گیا کہ ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں، بھارت کو کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔