چینی کمپنی ’سائنوفارم‘ سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی فواد چوہدری

پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئی اور بین الاقوامی طورپرمنظورشدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے، فواد چوہدری

2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکومفت مہیا کی جائیں گی، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی۔


وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ابتدائی طورپرچین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکو مفت مہیا کی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹراگرکوئی اوربین الاقوامی طورپرمنظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے۔
Load Next Story