نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہوگیا
نئے سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا اور کچھ ہی دیر بعد سڈنی ہاربر میں بھی نئے سال کے سلسلے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی سال نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہا گیا، سڈنی ہاربر میں نئے سال کے سلسلے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا تاہم کورونا وائرس کے باعث سڈنی میں روایتی جشن نہیں ہوسکا، انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کے موقع پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ سڈنی کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں داخلہ اجازت نامے سے مشروط ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کرتے ہوئےمتعدد مقامات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔