پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ذوالفقار بابر نے پی آئی اے کے پر کاٹ دیے

اسپنر81رنز کے عوض7 شکارکرنے میں کامیاب،پی آئی اے 160 پرڈھیر،جوابی اننگز میں واپڈا کے 3 وکٹ پر 151رنز

یونائیٹڈ بینک کیخلاف پی ٹی وی کی اننگز 150پر تمام، زرعی بینک کے مقابل کے آر ایل کی پوری ٹیم 171 پر آئوٹ۔ فوٹو: فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ذوالفقار بابر نے پی آئی اے کے پرکاٹ دیے، واپڈا کے اسپنر نے81 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر پوری ٹیم کو 160 پر ڈھیرکرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یونائیٹڈ بینک کے خلاف پی ٹی وی کی اننگز 150 تک محدود رہی، محمد ارشاد 4، طارق ہارون اور عاطف مقبول 3،3 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔کے آر ایل کے تمام بیٹسمین171 پر پویلین لوٹ گئے، زرعی بینک کے ساجد حسین نے4، محمد خلیل اور زوہیب خان نے3،3 کھلاڑیوںکو میدان بدر کیا۔ نیشنل بینک کے مقابل پورٹ قاسم نے 239 کا مجموعہ حاصل کیا، خالد لطیف کی نصف سنچری شامل رہی، وہاب ریاض نے 2 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، حبیب بینک نے 4 وکٹوں پر 304 رنز کر سوئی نادرن گیس کیخلاف پوزیشن مستحکم کرلی، عمران فرحت 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 8 ویں مرحلے کے پہلے روز ذوالفقار بابر نے تباہ کن بولنگ سے پی آئی اے کے پرکاٹ دیے، واپڈاکے اسپنر نے کسی بھی حریف بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور 81 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے اڑے،طاہر خان 35 ، شاہ زر محمد 24 کی مزاحمت کرپائے، اظہر عطاری نے 2 شکار کیے، جواب میں واپڈا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، محمد ا یوب 57 اور عامر سجاد 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔




یونائیٹڈ بینک نے پی ٹی وی کی اننگز 150 تک محدود کردی، یاصم مرتضیٰ 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے، محمد ارشاد 4، طارق ہارون اور عاطف مقبول 3،3 کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں یو بی ایل نے بھی 91 رنز پر 4 وکٹوں کا نقصان اٹھالیا، علی اسد 35 رنز پر ناقابل شکست ہیں، رضوان ا کبراور محمد علی 2،2 وکٹوں کا بٹوارہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ زرعی بینک نے کے آر ایل کی پوری ٹیم 171 پر پویلین واپس لوٹادی، سعید انور 39 کے سوا کوئی خاص مزاحمت نہ کرپایا، سجاد حسین نے 4،محمد خلیل اور زوہیب خان نے 3،3 وکٹیں لیں، جواب میں زرعی بینک نے 43 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں، تینوں بیٹسمین صدف حسین کا آسان ہدف ثابت ہوئے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ٹیم نے خالد لطیف 50 اور تنویر احمد 48 کی بدولت 239 کامجموعہ تشکیل دیا، وہاب ریاض اور عدنان رسول نے3،3 جبکہ احمد کمال اور عطاء اللہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، نیشنل بینک نے ایک وکٹ پر 15 رنز بنائے ہیں۔ حبیب بینک نے 4 وکٹوںپر 304 رنز بنا کر سوئی ناردرن گیس کیخلاف پوزیشن مستحکم کرلی ہے،عمران فرحت 85،آفتاب عالم 82، بلال شفایات 47 اور رمیز عزیز ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ سمیع اللہ نیازی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story