کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 2ارب 32کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 2ارب 32کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا(فوٹو؛ فائل)

ISLAMABAD:
کورونا کے معاشی اثرات کے باوجود سال 2020کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2019کے مقابلے میں سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2020میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 16فی صد، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7.72فیصد اضافہ ہوا۔


سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 2ارب 32کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 20ارب 25کروڑ40لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئی جبکہ سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 81کروڑ48لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت سال کے اختتام پر 13ارب15کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔دسمبر 2019میں مجموعی ذخائر 17ارب 93کروڑ ڈالر، سرکاری ذخائر کی مالیت 11ارب 33کروڑ61لاکھ ڈالر تھی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں سال 2020کے دوران 50کروڑ92لاکھ ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا اور یہ 7ارب 10کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story