سال کے اختتامی روز بھی درجہ حرارت 82 ریکارڈ

جمعہ کو مطلع خشک اور سرد رہنے جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت 7 تا 9 ڈگری رہنے کی توقع ہے

جمعہ کو مطلع خشک اور سرد رہنے جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت 7 تا 9 ڈگری رہنے کی توقع ہے (فوٹو: فائل)

سال کے اختتامی روز بھی شہر کا مجموعی درجہ حرارت 8.2 اور زیادہ سے زیادہ 22.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سال 2020ء کے آخری روز دن بھر چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار رہی۔ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.2 اور زیادہ سے زیادہ 22.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 18 اور شام کو 48 فیصد ریکارڈ ہوا۔


یہ بھی پڑھیں : یخ بستہ ہوائیں تیز؛ سردی کی لہر کا دورانیہ 7 روز بڑھنے کاامکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی لہر مزید کئی روز برقرار رہنے کے بعد پارہ بتدریج بڑھے گا، اگلے چند روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی چل سکتی ہیں، آج جمعہ کو مطلع خشک اور سرد رہنے جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
Load Next Story