سول اسپتال کا آئی سی یو ڈاؤ یونیورسٹی کے ماتحت کردیا گیا
آئی سی یو کے نام پرفنڈز لینے والوں کیخلاف تحقیقات کرائی جائے، ڈاکٹروں کا مطالبہ
سول اسپتال میں قائم سرجیکل آئی سی یوکوڈاؤیونیورسٹی کے ماتحت کر دیا گیا، سرجیکل آئی سی یو میں 8وینٹی لیٹربھی رکھے گئے ہیں جہاں انتہائی تشویشناک مریضوں کو مصنوعی تنفس فراہم کرکے جان بچائی جاتی ہے۔
اس سے قبل سرجیکل آئی سی فرینڈز آف آئی سی یو کے ماتحت تھا تاہم فرینڈزآف آئی سی یو نے سرجیکل آئی سی یو سے علیحدگی اختیار کرلی جس کے بعدسول اسپتال کا سرجیکل آئی سی ڈاؤ یونیورسٹی کے ماتحت کردیاگیا ہے جہاں انتہائی حساس نوعیت کے مریضوںکوعلاج ومعالجے کی تمام ترطبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا سرجیکل آئی سی یومیںکام کرنے والے ڈاکٹروں اور ملازمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرجیکل آئی سی یوکے نام پر عطیات وصول کرنے والوں اورآئی سی یوکے نام پر قائم بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والوںکے خلاف تحقیقات کرائی جائے ان ملازمین نے بتایاکہ سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یوکے نام پر بعض ڈاکٹروں نے مخیر حضرات سے بھاری تعداد میںعطیات وصول کیے تھے جوبینک سے نکال لیے گئے ، تحقیقات کرائی جائے۔