2014 پاکستان کیلیے میک اور بریک کا سال ثابت ہوسکتا ہے الطاف حسین
حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد جو نتیجہ اخذ کیا وہ مقتدرہ قوتوں کے سامنے پیش کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 2014 پاکستان کیلیے میک اور بریک کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔
حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد جو نتیجہ اخذ کیا وہ مقتدرہ قوتوں کے سامنے پیش کردیا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکمراں اور مقتدر قوتیں وہی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائیں بلکہ ملک کی سلامتی و بقا کیلیے فیصلے کریں، ملکی سلامتی کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد میں تاخیر ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2014 پاکستان کے لیے سخت کٹھن اور مشکل ہوسکتا ہے۔ قوم، حکمرانوں اور درپردہ قوتوں کو اپنا تجزیہ پیش کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں، جتنی جلد ممکن ہو ان فیصلوں پر عملدر آمد کیا جائے۔