امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر جلیل عباس جیلانی واشنگٹن پہنچ گئے تعلقات میں بہتری لانے کا عزم
جلیل عباس جیلانی ایک سینئر سفارت کار ہیں جو اس سے قبل سیکریٹری خارجہ کے طورپر کام کررہے تھے ۔
امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر جلیل عباس جیلانی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکا سے پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئی ہرممکن کوشش کرینگے اور خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔
جلیل عباس جیلانی ایک سینئر سفارت کار ہیں جو اس سے قبل سیکریٹری خارجہ کے طورپر کام کررہے تھے ۔وہ اس سے قبل 1995 سے 1999 تک بھی امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہے ہیں جبکہ وہ نئی دہلی میں ڈپٹی ہائی کمشنر اور یورپی یونین اسٹریلیااور کئی دیگر ممالک میں سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔