پیپلز پارٹی کے جیالے شہید بی بی کے گھر کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اویس مظفر
تحریک انصاف گھروں کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کرے، اویس مظفر
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے شہید بی بی کے گھر بلاول ہائوس کا گھیرائو کرنا قابل مذمت اور افسوسناک عمل ہے۔
تحریک انصاف گھروں کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کرے، پیپلز پارٹی کے جیالے شہید بی بی کے گھر کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ اتوار کو اپنے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کے مسائل کے حل پر سیاست کی ہے اور ہم ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں اور اس کے حل کے لیے پرامن احتجاج کرتے ہیں۔ شہید بی بی کے گھر پر سیاست کرنے والے تحریک انصاف والوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ غنڈہ گردی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے، یہ ان کی بھول ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مظاہرے میںکھلے عام اسلحے کی نمائش کی گئی اور معصوم پیپلز پارٹی کے نہتے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز تحریک انصاف کا غیر جمہوری احتجاج الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،عوام ملک میں انتشار پیدا کرنے والوں کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔