الجزائر میں تارکین وطن کی بس کو خوفناک حادثہ 20 ہلاک اور 11 زخمی

بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے جن کی منزل غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنا تھا

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
الجزائر میں روشن مستقبل کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک الجزائر میں 30 سے زائد مسافروں کو لے کر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے یورپ جانے کی کوشش کے دوران مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔


ریسکیوادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس کے اندر پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 11 زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں اکثریت افریقیوں کی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

غربت اور افلاس کے باعث الجزائر سمیت دیگر افریقی ممالک سے تارکین وطن غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششوں کے درمیان جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ایسے واقعات میں کورونا وبا کے باوجود اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
Load Next Story