چوہدری رشید نے ذمے داریاں سنبھالیں تو ہڑتال پر مجبور ہونگے پیمرا آفیسرز

انکے آنے سے بدعنوانی اور بدانتظامی کا پرانا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائیگا،آفیسرزایسوسی ایشن

انکے آنے سے بدعنوانی اور بدانتظامی کا پرانا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائیگا،آفیسرزایسوسی ایشن. فوٹو:اے پی پی

پیمراآفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگرچوہدری رشید بطور چیئرمین ذمے داریاںنبھانے پربضد رہے توہمارے پاس قلم چھوڑ ہڑتال کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا۔

گزشتہ روزجاری کردہ بیان میںکہاگیاہے کہ ایسوسی ایشن نے چوہدری رشید کی ماضی میں کی گئی بدعنوانیوں کودستاویزی ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کیاہے جن میںاکثر معاملات کی ایف آئی اے اور نیب کی کمیٹیاں تحقیقات کر رہی ہیں، اگرچوہدری رشید نے دوبارہ بحیثیت چیئرمین ذمے داریاں سنبھال لیں تو بدعنوانی اور بدانتظامی کے پرانے سلسلے دوبارہ شروع ہو جائیں گے، اگر ایسا ہواتوپیمرا بہت جلد بند ہو جائے گی جو کہ پہلے ہی اپنے سالانہ اخراجات بمشکل پورے کر رہی ہے۔




ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے کہ اتھارٹی نے آج پیراپنے خصوصی اجلاس میںاس صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ادارے کے اندرموجود اس بحرانی کیفیت سے نجات اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ایسوسی ایشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر چوہدری رشید اپنے دفتر میں بحیثیت چیئرمین ذمے داریاںنبھانے پر بضد رہے تو ہمارے پاس بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیںبچے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story