14800 ارب کے قرضے ورثے میں ملے حکومت کشکول توڑنے کی پوزیشن میں نہیں صدر ممنون

قرضے افیون کانشہ بن چکے ہیں، جان چھڑانے کے لیے مزید افیون کھانا ہوگی۔ صدر ممنون

عوام 3 سال مزید انتظار کریں، مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائینگے۔ فوٹو: فائل

صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت کو 14800ارب کے قرضے ورثے میں ملے، حکومت فی الحال کشکول توڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔

قرضے ہمارے لیے افیون کانشہ بن چکے ہیں،اس نشے سے جان چھڑانے کیلیے ابھی مزیدافیون کھانا ہوگی۔ یہ حکومت فرشتوں کی نہیںلیکن درست سمت گامزن ہے،عوام 3سال مزید انتظار کریں۔ پاکستان اوربھارت کے ڈیڑھ ارب لوگ کشیدگی اورنفرت کے ماحول سے باہرآئیں،وہ اتوارکو سائوتھ ایشین میڈیاایسوسی ایشن (سیفما) کے زیراہتمام میڈیاکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہاکہ سیفماخطے کے تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی،امن کے فروغ کے لیے مثبت کرداراداکررہاہے۔ انھوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سارک ممالک کے درمیان ہم آہنگی اورمثبت رابطوںکوفروغ دینے کے ہرعمل کی ناصرف حمایت کرتی ہے بلکہ ان تمام کوششوں اورکاوشوں کوسراہتی ہے۔ حکومت میڈیااوراظہاررائے کی آزادی سے یقین رکھتی ہے کیونکہ کوئی اچھامعاشرہ اس وقت تک ترقی نہیںکرسکتاجب تک اس ملک میں میڈیا آزاد نہ ہو۔




صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میںسب سے زیادہ نقصان برداشت کیاہے۔ہزاروںکی تعدادمیںعوام ،سیکیورٹی افسران،جوانوںنے نہ صرف جام شہادت نوش کیا بلکہ ملکی معیشت کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ حکومت عوامی مفادکومدنظررکھتے ہوئے اس جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائے گی تاکہ عوام کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکے۔ صدرنے کہاکہ بحیثیت ملک کاسپریم لیڈرعوام کے حقوق اوران کے جان و مال کاتحفظ کرنا میری ذمے داری ہے اوراس کیلیے وہ کوشاںہیں۔ انھوںنے اعلان کیاکہ ایوان صدرکوفنون لطیفہ ، علم وادب ،شعروشاعری کے فروغ کاذریعہ بنائیںگے اورباقاعدگی سے اس حوالے سے تقریبات کااہتمام کرکے فنون لطیفہ سے وابستہ افرادکی کفالت کی جائیگی ۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کومختلف مسائل اورچیلنجزکاسامناہے ۔ 2008ء کے انتخابات کے بعدبننے والی حکومت کو6700 ارب روپے کے قرضے ورثے میںملے جبکہ 2013ء کے انتخابات کے بعدبننے والی (ن) لیگ کی حکومت کو14800 ارب روپے کے قرضوںکابوجھ ورثے میںملاہے ۔ انھوںنے کہاکہ حکومت اعلان کے باوجودقرضوںکاکشکول توڑنے کی پوزیشن میںنہیںاورافیون کی عادت کوختم کرنے کے لیے ابھی مزیدافیون کھارہی ہے۔تقریب سے سیفماکے جنرل سیکریٹری امتیازعالم اورنصرت جاویدسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیںگزشتہ روزدیے گئے اپنے انٹرویو میں صدرممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت خطے میںپائیدارامن کے قیام کیلیے بھارت سمیت ہمسایہ ملکوںکے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کی پالیسی پرعمل پیراہے۔

Recommended Stories

Load Next Story