سال نو پر ڈراؤنا ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرانے والا گرفتار
نوجوان کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی جسے کافی مشکل سے گرفتار کیا گیا، پولیس
KARACHI:
نیو ایئر نائٹ پر ڈراؤنا ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرانے والے منچلے کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر پشاور میں پولیس نے انوکھی کارروائی کی۔ شاہ قبول پولیس نے گلیوں اور شاہراہوں پر موٹر سائیکل میں سائیلنسر ہٹاکر اور چہرے پر ڈراؤنا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے نوجوان کی خوب درگت بنائی جبکہ نوجوان کی ماسک پہنی تصویر کے ساتھ گرفتاری سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی جسے کافی مشکل سے گرفتار کیا گیا، نوجوان اسد سکنہ موتی محلہ نیوائیر نائٹ پر ڈراؤنا ماسک پہن کر شہریوں کو خوف زدہ کر رہا تھا جس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔