کراچی پائپ لائن پھٹنے سے گولیمار انڈر پاس پانی سے بھر گیا

پھٹی پائپ لائن سے بہنے والے ہزاروں گیلن پانی سے گلبہار انڈر پاس جھیل میں تبدیل ہو گیا

متاثرہ علاقوں کو متبادل لائنوں سے پانی فراہم کرنے کے احکامات دے دیئے، ایم ڈی واٹر بورڈ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
رات گئے گلبہار انڈر پاس کے اوپر سے گزرنے والی صاف پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے انڈر پاس زیر آب آگیا اور ہزاروں گیلن پانی کا صاف پانی ضائع ہو گیا۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کراچی کے علاقے گلبہار میں قائم انڈر پاس کے اوپر سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن اچانک پھٹ گئی۔ پائپ لائن پھٹنے سے انڈر پاس آبشار کی صورت اختیار کرگیا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث انڈر پاس کے دونوں ٹریک زیر آب آگئے۔ پانی بھر جانے کے باعث انڈر پاس کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔


کئی گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد واٹر بورڈ انتظامیہ کو ہوش آیا اور ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گلبہار انڈر پاس کے قریب پھٹنے والی لائن کی مرمت جلد شروع کردی جائے گی، متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی اطلاع ملتے ہی بند کردی گئی تھی، لائن میں موجود پانی بہہ رہا ہے متعلقہ عملہ اور مطلوبہ بھاری مشینری جلد پہنچ جائیں گی،لائن کی مرمت جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اضافی مشینری بھی بھجوائی جارہی ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق 24 انچ قطر کی لائن سے گلبہار اور ناظم آباد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ان علاقوں کو متبادل لائنوں سے پانی فراہم کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ کے بیان کے باوجود صبح تک پھٹنے پائپ لائن صبح تک پانی بہتا رہا جس کے باعث گلبہار انڈر پاس جھیل میں تبدیل ہو گیا اور ہزاروں گیلن صاف پانی ضائع ہو گیا ٹریفک پولیس کا کہنا ہے لیاقت آباد سے پاک کالونی جانے والے انڈر پاس پانی بھر جانے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے.
Load Next Story