اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 183 ارب روپے سے زائد کا اضافہ
مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 81 کھرب 32 ارب 91 کروڑ 45 لاکھ 13 ہزار 580 روپے ہوگیا
حکومتی اقدامات اور برآمدات میں اضافے کی بدولت ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص کی مالیت ایک کھرب 83 ارب 73 کروڑ 66لاکھ 82 ہزار 32روپے بڑھ گئی۔
ملک کے سیاسی افق پر غیریقینی کیفیت کے باوجود گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رحجان رہا۔ مقامی اشیا کی بیرونی دنیا سے طلب اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے نے تیزی کا رحجان غالب رکھا جب کہ مستقبل میں معیشت کی بہتری سے انڈیکس میں 15 سے 20 فیصد نمو کی پیشگوئیوں سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہوا۔ وزیر اعظم کی جانب سے کنسٹرکشن سیکٹر کے ریلیف پیکیج میں توسیع نے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے اور ہفتے وار کاروبار میں انرجی، اسٹیل سیمنٹ بلڈنگ میٹیریل سیکٹر کے حصص میں زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔
5 روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4 سیشنز میں تیزی اور صرف ایک سیشن میں مندی دیکھی گئی۔ ہفتہ وار کاروبار میں ہنڈریڈ انڈیکس کی 44400 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت ایک کھرب 83 ارب 73کروڑ 66لاکھ 82 ہزار 32روپے بڑھ گئی، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 81کھرب 32 ارب 91 کروڑ 45لاکھ 13ہزار 580روپے ہوگیا۔
یکم جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1018.03 پوائنٹس بڑھ کر 44434.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس486.29 پوائنٹس بڑھ کر 18584.01 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1705.58 پوائنٹس بڑھ کر72454.84 پوائنٹس اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 578.18 پوائنٹس بڑھ کر22098.46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔