مقبوضہ کشمیر بس اسٹینڈ پر گرنیڈ حملہ ہلاکتوں کا خدشہ
8 شدید زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
مقبوضہ کشمیر کے بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں مسافر بسوں کے اسٹینڈ پر نامعلوم افراد نے اُس وقت گرنیڈ سے حملہ کیا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حملے سے بس اسٹینڈ پر بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔
کشمیر پولیس نے حملے کے فوری بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے اور وفاق کے ماتحت کرنے کے بعد سے گرنیڈ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں مجموعی طور پر 11 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔