اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر 20 راکٹ داغ دیے

کوریت شمونا میں پھینکے جانیوالے راکٹوں کے جواب میں لبنان میں راکٹ داغے، صہیونی فوج

کوریت شمونا میں پھینکے جانیوالے راکٹوں کے جواب میں لبنان میں راکٹ داغے، صہیونی فوج۔ فوٹو رائٹرز

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں 20 راکٹ داغے تاہم ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

لبنان کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے اندر 20 راکٹ فائر کئے لیکن ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے کوریت شمونا میں پھینکے جانے والے راکٹوں کے جواب میں لبنان میں راکٹ داغے' شمونا میں پھینکے جانے والے راکٹوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی ترجمان کے مطابق اسرائیل سے داغے جانے والے20 راکٹ سرحدی علاقے ''العرقوب'' میں گرے ہیں۔




اس حملے سے چندے قبل نامعلوم سمت سے اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے تھے۔دوسری طرف مشرق وسطیٰ امن کے لیے جاری مذاکرات کے تحت اسرائیلی حکام آج 26 فلسطینی قیدی رہا کرے گا جبکہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے گھر کے سامنے درجنوں اسرائیلی شہریوں نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ جولائی سے شروع ہونے والے دونوں ممالک کے امن مذاکرات کے بعد سے لے کر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانے والا یہ تیسرا گروپ ہو گا۔
Load Next Story