قادری مسائل پر آواز اٹھائیں نظام ڈی ریل نہ کریں کائرہ

صرف نعرے لگا لینے سے انقلاب نہیں آجاتا، اس کیلیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، گفتگو

صرف نعرے لگا لینے سے انقلاب نہیں آجاتا، اس کیلیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، گفتگو۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انقلاب کے لفظ کا رواج عام ہوگیا ہے، نعرے لگا دینے اور انقلاب کی باتیں کرلینے سے انقلاب نہیں آجاتا بلکہ اس کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

طاہر القادری عوامی مسائل کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں لیکن انہیں اس نظام کو ڈی ریل کرنے کی باتیںہر گز نہیں کرنی چاہئیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جسے دیکھو انقلاب کی باتیں کر رہا ہے۔




اس ملک میں انقلاب کے لفظ کا رواج عام ہوگیا ہے، صرف نعرے لگادینے اور انقلاب کی باتیں کر دینے سے انقلاب نہیں آجایا کرتے ، انقلاب کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، دنیا میں جتنے بھی معاشی اور جمہوری انقلاب آئے ہیں ان کے پیچھے خونی داستانوں اور قربانیوں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے۔
Load Next Story