زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
زبیدہ آپا نے کھانے پکانے کی نت نئی اور ذائقہ دار ترکیبوں میں اپنی دھاک بٹھائی
PESHAWAR:
ملک کی نامور شیف اور ماہرامور خانہ داری زبیدہ طارق کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔
زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارت کی ریاست حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، زبیدہ آپا کا تعلق ملک کے مایہ نازادبی گھرانے سے ہے جن کی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے، اپنے خاندان کے لکھنے لکھانے کے سلسلے کے برعکس انہوں نے کھانے پکانے کی نت نئی اور ذائقہ دار ترکیبوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔
روایتی اورچٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا جب کہ وہ لذیذ کھانوں اوراپنے کارآمد گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے خواتین میں بے پناہ مقبول تھیں۔
زبیدہ طارق تین سال قبل کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔