برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار

برطانیہ سے واپس آنے والے 2 پاکستانیوں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے،این سی او سی

کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے، این سی او سی فوٹو: فائل

برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد قومی ادارہ صحت نے تحقیق کی۔ 2 پاکستانیوں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی، دونوں افراد برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔ جس کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، نئی قسم میں وبا کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد بھی ظاہر نہیں ہوتے۔
Load Next Story