ہم مذہب لسانیت یا نسل کی بنیاد پر کسی بھی قانون کے غلط استعمال کے خلاف ہیں بلاول
پیپلز پارٹی نے مساوات، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں مذہب، ذات پات، لسانیت یا نسل کی بنیاد پر کسی بھی قانون کے غلط استعمال کے خلاف ہیں۔
سابق گورنر پنجاب شہید سلمان تاثیر کی نویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مساوات، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے کاز کی خاطر بہت بھگتا اور قربانیاں دی ہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنی تمام زندگی جمہوریت و رواداری کے لئے جدوجہد کی، انہیں ملک کے بانی اجداد کے نظریے کی پیروی کرنے کی پاداش میں شہید کردیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مذہب، ذات پات، لسانیت یا نسل کی بنیاد پر کسی بھی قانون کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، سلمان تاثیر انتہا پسندی کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ پیپلز پارٹی اپنے نظریات کو آگے بڑھاتی رہے گی، وہ نظریہ جس کی خاطر بے نظیر بھٹو، سلمان تاثیر، شہباز بھٹی اور دیگر ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دیں، ان کی قربانیاں پاکستان کو ایک مساوات، جمہوری اور مسلم ورلڈ کا ایک رول ماڈل ملک بنانے کے لیے تھیں۔