آصف زرداری کی عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ایم کیوایم سے مذاکرات کی ہدایت

ایم کیوایم سے مذاکرات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا

آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کی ہدایت کردی فوٹو؛فائل

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے بلدیاتی قانون سے متعلق تمام تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔


بلدیاتی قانون میں ترامیم اور کراچی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نوڈیرو ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عدالتی فیصلے اور بلدیاتی قانون میں ترامیم سے متعلق دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کوہدایت کی کہ ایم کیو ایم کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی جائے اور وہ اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائیں جس آغا سراج درانی، نثار کھوڑو اور منظور وسان سمیت دیگر رہنما شامل ہوں مشتمل تاکہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں۔

اس موقع پر آصف زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ بجلی کے معاملات وفاقی حکومت سے لے کر خود سنبھالنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story