مالی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 فرانسیسی فوجی ہلاک

فوجیوں کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا

فوجیوں کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا

ISLAMABAD:
افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں دو فرانسیسی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

فرانسیسی ایوان صدر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرانسیسی فوج کی بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ فوجی مالی کے شمال مشرقی علاقے میناکا میں ایک انٹیلی جنس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا۔

5 روز پہلے بھی مالی میں بارودی سرنگ کے حملے میں تین فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ مالی میں 5100 فرانسیسی فوجی تعینات ہیں جو وہاں اسلامی عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کررہے ہیں۔

مالی میں اسلامی عسکریت پسند اقتدار میں آگئے تھے تاہم 2013 میں فرانس اور دیگر ممالک کے فوجی آپریشن کے بعد انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا گیا۔ تب سے وہاں جنگ جاری ہے۔ افریقہ کے خطہ ساحل میں 2013 سے اب تک 50 سے زائد فرانسیسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story